سچی دوستی ۔۔۔آریان کی گرفتاری پر سلمان خان کا بڑا اقدام

Oct 27, 2021 | 21:42:PM
شاہ رخ خان اور سلمان خان
کیپشن: شاہ رخ خان اور سلمان خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان نے شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری پر اپنی فلم کی شوٹنگ  کا شیڈول منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے پیش نظر سلمان خان اور ان کی پوری فیملی آریان خان کے لیے فکر مند ہیں سلمان خان  اپنے دوست شاہ رخ خان کے گھر  تونہیں جارہے لیکن ان کے ساتھ فون پر مسلسل رابطے میں ہیں اور منشیات کیس کی ہر تازہ ترین اپ ڈیٹ کی خبر لے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کے ایک اہم سین کی شوٹنگ ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ اس وقت ہوگی جب شاہ رخ خان سیٹ پر واپس آجائیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان بھی آریان خان منشیات کیس کی وجہ سے اپنی شوٹنگ منسوخ کرچکے ہیں اور اس وقت صرف اور صرف آریان خان منشیات کیس میں ہی مصروف ہیں۔

اس سے قبل سلمان خان آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کے گھر پہنچے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف بہترین پرفارمنس ۔۔۔حارث رؤف کو ایوارڈ مل گیا