نیوزی لینڈ کیخلاف بہترین پرفارمنس ۔۔۔حارث رؤف  کو صلہ مل گیا

Oct 27, 2021 | 19:26:PM
حارث روف ،ترقی
کیپشن: حارث روف نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیخلا ف بہترین پرفارمنس دکھانے پر حارث رؤف کو اس کا صلہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی  جس کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹاپ 20 بولرز میں آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد حارث روؤف کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ، آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں حارث رؤف 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی رینکنگ بہتر کرکے 12ویں پوزیشن پر آگئے ۔دوسری جانب بیٹنگ میں بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے مگر ڈیوڈ ملان سے ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم کردیا جبکہ پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ چارٹس میں چوتھے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بولرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ سے جیت کا خمار ۔۔حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے۔۔ثانیہ مرزا نے یادکرایا