پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ, تیسرا ٹی20 آج پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Apr 21, 2024 | 12:56:PM
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ, تیسرا ٹی20 آج پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی پانچ میچوں پرمشتمل سیریزمیں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے،آج کے میچ میں قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی سمیت تین تبدیلیوں کا امکان ہے،دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 7وکٹوں سے کامیابی ملی ہے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 91 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے باآسانی 13 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

محمد رضوان نے 45 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، عرفان خان 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابر اعظم 14، عثمان خان 7 اور صائم ایوب 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کےمضبوط بولنگ اٹیک کے سامنے بری طرح ناکام ہوگئی اور 18 اعشاریہ 1 اوورز میں 90 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔