بھارتی اداکارعامر خان کا نیا روپ۔۔ویڈیو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے

Oct 27, 2021 | 13:10:PM
بھارتی میڈیا،ماسک،سوشل میڈیا
کیپشن: بھارتی اداکار عامر خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے ،ویڈیو میں عامر خان گرے ٹی شرٹ اور گلابی شارٹس میں ملبوس ہیں جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی فوٹو گرافرز عامر خان کی تصاویر لینے لگتے ہیں تو اداکار چہرے سے ماسک ہٹاتے ہیں اور اُن کی سفید داڑھی دیکھ کر سب حیران رہ جاتے ہیں،عامر خان کی سفید داڑھی دیکھ کر فوٹوگرافر ان کے اس نئے روپ کی تعریف کرتے ہیں جس پر اداکار خوش ہوجاتے ہیں۔

  بھارتی میڈیا  کے مطابق  عامر خان نے یہ نیا روپ اپنے نئی فلم کے لئے اپنایا ہے تاہم ابھی تک فلم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔عامر خان کے نئے روپ  کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 سالہ بچے سے زیادتی۔۔تشدد۔۔جان سے مار دیاگیا