پاکستان بار کونسل انتحابات کیلئے 59 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے 

Nov 27, 2025 | 18:39:PM
پاکستان بار کونسل انتحابات کیلئے 59 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے 
کیپشن: پاکستان بار کونسل لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) پاکستان بار کونسل انتحابات کیلئے 59 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔

بلوچستان کی واحد نشست کیلئے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔خیبر پختونخوا کی 4 نشستوں کیلئے 11 امیدوار کاغذات جمع کروا چکے ہیں۔پنجاب کی 11 نشستوں پر 27 امیدوار مقابلے میں ہیں۔سندھ کی 6 نشستوں کیلئے 14 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ۔

اسلام آباد کی ایک نشست کیلئے 2 امیدوار میدان میں ہیں۔صوبائی اور اسلام آباد بار کونسل کے ممبران پاکستان بار کونسل کے 23 اراکین کا انتخاب کریں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں ہوگی۔پولنگ 13 دسمبر 2025 کو چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر معمولی سستا،برطانوی پاؤنڈ،یورو،اماراتی درہم نے روپے کا بھرکس نکال دیا