خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سےمتحدہ امارات کے قونصل جنرل کی ملاقات

Nov 27, 2025 | 18:12:PM
خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سےمتحدہ امارات کے قونصل جنرل کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  متحدہ امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات، دوںوں اہم شخصیات نےخواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور بچوں کے تحفظ پر گفتگو  کی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں متحدہ امارات کے قونصل جنرل نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ،قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے خاتون اول کو یو اے ای نیشنل ڈے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات میں خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور بچوں کے تحفظ پر گفتگو کی گئی۔ دونوں اہم شخصیات نے یو اے ای اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ملاقات میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:میرے سامنے پنجاب میں ملزمان کو ڈھول بجا کر ہیرو بنا کر پیش کیا گیا، شیری رحمان