’’ دنیا کو فتح نہیں کرنا چاہتا‘‘ نمیبیا میں ایڈولف ہٹلر کی کامیابی کے امکانات روشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افریقی ملک نمیبیا کے سیاستدان ایڈولف ہٹلر کی مقامی انتخابات میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔
جرمن آمر کے ہمنام ہونے کی وجہ سے افریقی سیاستدان ایڈولف ہٹلریوونونا عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
59 سالہ ایڈولف ہٹلریوونونا SWAPO پارٹی کے رکن ہیں جن کا جرمن آمر کا ہمنام ہونا ان کی انتخابات میں کامیابی کے امکان کو روشن کررہا ہے۔
اس حوالے سے سیاستدان ایڈولف ہٹلر کا کہنا ہے کہ ماضی کے معروف جرمن آمر ہٹلر کے برعکس دنیا کو فتح نہیں کرنا چاہتے بلکہ صرف اپنے حلقے کے لیے بہتر خدمات اور ترقی چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:دنیا کا سب سے پستہ قد گھوڑا، جرمنی کے ’’پیومکل‘‘ نے گینیز ریکارڈ قائم کر دیا