اٹلی میں انوکھا فراڈ، فوت شدہ ماں کا روپ دھار کر پینشن وصول کرنے والا دھر لیا گیا

Nov 27, 2025 | 12:09:PM
اٹلی میں انوکھا فراڈ، فوت شدہ ماں کا روپ دھار کر پینشن وصول کرنے والا دھر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی اٹلی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا، جہاں 57 سالہ شخص نے اپنی 82 سالہ ماں، گرازیلا ڈال اوگلیو، کی موت چھپا کر ان کا روپ دھار کر پینشن حاصل کرنے کی کوشش کی۔

 رپورٹس کے مطابق اس شخص نے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے میک اپ، وِگ اور اپنی ماں کے کپڑے پہن کر خود کو ان کی شکل میں پیش کیا۔

اٹلی میں اس کارڈ کی تجدید کے لیے متعلقہ شخص کا بذات خود دفتر آنا ضروری ہوتا ہے، جس کے لیے اس نے خود کو اپنی ماں کے روپ میں پیش کیا۔

دفتر کے اہلکار نے درخواست میں کچھ غیر معمولی محسوس کیا اور حکام کو اطلاع دی۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شخص گاڑی چلاتے ہوئے دفتر پہنچا، جبکہ اس کی ماں کے پاس کبھی ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:چین میں ٹرین نے 11 ریلوے مزدوروں کو کچل دیا

 پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر کا جائزہ لیا اور وہاں سوئنگ بیگ میں لپٹی ماں کی ممی شدہ لاش دریافت کی۔

 ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے لاش سے مائعات نکال کر سڑنے سے بچانے کی کوشش کی تھی۔

ملزم پر لاش چھپانے، ریاست کے ساتھ دھوکہ دہی، پہچان بدلنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کرنے اور سرکاری دستاویزات میں جعل سازی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق اس نے اپنی ماں کے جسم سے مائعات نکالے تاکہ سڑنے سے بچایا جا سکے , موت کی صحیح وجوہات معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا گیا ہے۔

ملزم فی الحال مقامی جیل میں ہے اور پراسیکیوٹرز پوسٹ مارٹم کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ماں کی موت کی اصل وجوہات معلوم ہو سکیں۔

اٹلی میں ریاستی پینشن فراڈ ایک عام مسئلہ ہے, ملک میں موت کے اندراج اور عوامی خدمات کے ریکارڈ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے بعض اوقات فوتگی کی اطلاع برسوں تک نہیں دی جاتی، اس تاخیر کے نتیجے میں پینشن چیکس مسلسل جاری رہتے ہیں، ییہاں تک کہ کوئی متعلقہ مقامی پینشن دفتر کو موت کی اطلاع فراہم کرے۔