سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم استحکام پاکستان پارٹی وومن ونگ سندھ کی صدر مقرر

Nov 27, 2023 | 19:42:PM
سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم استحکام پاکستان پارٹی وومن ونگ سندھ کی صدر مقرر
کیپشن: صائمہ ندیم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق رکن اسمبلی صائمہ ندیم کو استحکام پاکستان پارٹی کے سندھ وومن ونگ کا صدر مقرر کردیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی سے مشاورت کے بعد صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے کہ صائمہ ندیم پاکستان تحریک انصاف میں مرکزی جنرل سیکرٹری اور کراچی ریجن کے صدر کے عہدوں پر رہی ہیں۔

صائمہ ندیم کی تقرری پر محمود مولوی اور علی جونیجو انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’امید ہے صائمہ ندیم پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی‘۔