ایلون مسک کا غزہ کی مدد کرنے سے انکار

Nov 27, 2023 | 19:06:PM
ایلون مسک کا غزہ کی مدد کرنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب اسرائیل کا دورہ کیا گیا ہےجس کے بعد انہوں نے غزہ کو انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ 

 ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے جس کے دوران وہ ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھا،ایلون مسک 27 نومبر کی صبح تل ابیب پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کےساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا،ایلون مسک نے یہ دورہ اس وقت کیا ہے جب ان پر ایک ایسی پوسٹ کو لائیک کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جسے اسرائیلی حلقوں نے اسرائیل مخالف قرار دیا تھا۔

اس کے بعد مختلف کمپنیوں نے ایکس کے لیے اشتہارات کو بھی روک دیا تھا،دورے کے دوران ایلون مسک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان بھی کیا،واضح رہے  اس سے قبل ایلون مسک نے غزہ میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کا اعلان  کیا تھا  اور اب وہ اپنے اس اعلان سے پیچھے ہٹ گئے  ہیں ۔
 ایلون مسک کے دورے کے موقع پر اسرائیل کی جانب سے ان کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا،اسرائیلی وزیر کمیونیکیشن Shlomo Karhi نے اعلان کیا کہ ایلون مسک نے اسرائیل کی مرضی کے بغیر غزہ کو اسٹار لنک سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے،اس سے قبل ایلون مسک نے غزہ میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ بندش پر سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی اسرائیل کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :جرگے کے حکم پر لڑکی کا قتل