ندا یاسر مارننگ شو کے بجائے کارٹون شو کریں، ندا یاسر کے الزامات پر وقار ذکا کا سخت ردعمل

Nov 27, 2023 | 09:17:AM
مشہور رئیلٹی ٹی وی شو کے میزبان وقار ذکا نے معروف میزبان و اداکار ندا یاسر کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اُنہیں کھری کھری سنا دیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشہور رئیلٹی ٹی وی شو کے میزبان وقار ذکا نے معروف میزبان و اداکار ندا یاسر کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اُنہیں کھری کھری سنا دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں وقار کا کہنا تھا کہ میں نے کسی سے چھپ کر ندا آپ کیخلاف مہم نہیں چلائی بلکہ جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے کیا۔ آپ مجھ سے 15 سے 2ل بڑی ہیں اور میں آپکی عزت بھی کرتا ہوں لیکن یہ بات سچ ہے کہ آپ کو مارننگ شو چھوڑ کارٹون نیٹ ورک کی طرز پر کوئی پروگرام کرنا چاہیے۔

مزید یہ کہ میں نے آپ کیخلاف مہم اس لیے چلائی کیونکہ آپ نے کراچی میں ریپ کا نشانہ بننے والی بچی کی فیملی کو اپنے شو میں بلا کر ریٹنگ کی خاطر ان سے ایسے سوالات کیے جن سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تو یہ عمل پاکستانیوں اور مجھ کو پسند نہیں آیا۔ 

جس پر میں نے نجی چینل مالکان کو کہا ک آپ کو نکال کر کسی قابل خاتون کو اس مارننگ شو کیلئے نوکری پر رکھ لیجئے۔

اس کے علاویہ کہ آپ نے ریپ کا نشانہ بننے والی بچی کے والدین کو اپنے شو میں خود مدعو کیا مگر جب آپ کے مارننگ شو کے بعد تنازع بنا تو آپ نے کہہ ڈالا کہ انہیں میڈیا سپورٹ کی ضرورت تھی جس پر یہ مشہور سماجی کارکن اور وکیل کے ہمراہ ہم تک پہنچے جبکہ یہ حقیقت نہیں۔

مزید پڑھیں: مسافر کوچ الٹنے سے 4افراد جاں بحق، 30 زخمی

واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل ندا یاسر نے جیو نیوز کے پروگرام میں یہ انکشاف کیا تھا کہ میری اب وقار ذکا سے دوستی نہیں کیونکہ انہوں نے میرے ادارے کو کہا کہ مجھے نوکری سے نکال دیں اور میرے خلاف منفی مہم بھی چلوائی تھی۔