مسافر کوچ الٹنے سے 4افراد جاں بحق، 30 زخمی

Nov 27, 2023 | 08:44:AM
کراچی سے پنجاب جانے والی  مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں  30 سے زائد مسافر زخمی جبکہ چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی سے پنجاب جانے والی  مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں  30 سے زائد مسافر زخمی جبکہ چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ببرلوء قومی شاہراہ کرم آباد اسٹاپ کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی دو مسافر کوچز ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں اورٹیکنک کررہی تھی کہ ایک مسافر کوچ الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں 30سے زائد مسافر جن میں مرد وخواتین و بچے شامل ہیں زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسافر خاتون، دو بچوں سمیت 4 مسافروں کے جانبحق ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں: جوہر ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 1 فرار

پولیس و ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔