اے این ایف کی کارروائی، ملزم سے 12 ہزار سےزائد نشہ آور گولیاں برآمد

Nov 27, 2022 | 17:12:PM
اے این ایف کی کارروائی، ملزم سے 12 ہزار سےزائد نشہ آور گولیاں برآمد
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ جانے والے منڈی بہاؤالدین کے رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا جس کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

ایک دوسری کارروائی میں انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے 500 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

اے این ایف کی ایک اور کارروائی میں شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب پِک اپ گاڑی سے 69 کلو 600 گرام چرس اور 20 کلو 400 گرام افیون برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

بلوچستان میں اے این ایف اور ایف سی بلوچستان کی مشترکہ کارروائی میں نوکنڈی سیہان کے عللاقے سے 1900 کلو افیون اور 220 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان این ایف اے کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔