بھارت نیوزی لینڈ میچ کے دوران گٹکا کھاتے شخص کو کیمرے نے پکڑ لیا،ویڈیو وائرل

Nov 27, 2021 | 14:51:PM
کٹکا کھاتے شخص
کیپشن: گٹکا کھاتے شخص کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بیٹھ کر گٹکا کھانے والے شخص کو کیمرے نے پکڑ لیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے تین ارب ڈالر ۔۔۔پاکستان کتنا منافع ادا کرے گا

کانپور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران کیمرہ مین نے جب کیمرہ ایک شخص پر گھمایا تو وہ فون پر بات کرتے ہوئے پان چبا رہا تھا کہ اور ساتھ بیٹھی خاتون اس کو گھور رہی تھی ۔ایک لمحے کیلئے تو لگا کہ یہ کسی فلم کا سین ہے ۔


مگر جیسے ہی کیمرے کی نظر ان دونوں تماشائیوں پرپڑی تو نہ صرف خاتون نے بلکہ گٹکا کھاتے ہوئے شخص نے بھی ہاتھ ہلاکر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس شخص کی شناخت شوبت پانڈے کے نام سے ہوئی جو گٹکا مین کے نام سے ہی مشہور ہے جب کہ یہ کانپور شہر کا ہی رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سارہ یوسف اور شہریار منور کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی