سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ثناء اللہ انتقال کر گئے

Nov 27, 2020 | 16:03:PM
سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ثناء اللہ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ثناء اللہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔وہ  نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے تاہم علالت کے دوران ہی وہ انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ سابق ہاکی کے کھلاڑی ثناء اللہ کی عمر 62 برس تھی۔

ثنااللہ مرحوم 1979 میں فرانس میں کھیلے والے پہلے عالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فاتح پاکستان ٹیم میں شامل تھے۔ثناء اللہ کو عالمی جونیئر کپ کا پہلا گول کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔

انہوں نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی   تاہم  1984 میں لاس اینجلس اولمپکس سے قبل یورپ کا دورہ کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ بھی بنےتھے۔