وزیر خارجہ  کی افغان ہم منصب سے ملاقات، صورتحال پر تبادلہ خیال

Nov 27, 2020 | 13:11:PM
 وزیر خارجہ  کی افغان ہم منصب سے ملاقات، صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے افغان ہم منصب حنیف اتمر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور افغانستان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان امن عمل، علاقائی صورتحال سمیت باہمی تعاون کے فروغ بارے بھی بات چیت  کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے افغان ہم منصب حنیف اتمر کے درمیان ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات  نائیجر کے شہر نیامے میں اسلامی تعاون تنظیم کے 47 ویں وزارتی کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان قیادت کے پاس امن کا نادر موقع ہے۔ تاہم امن دشمنوں سے بھی باخبر رہنا ہو گا، پاکستان کا ہمیشہ سے خیال رھا ہے کہ افغان مہاجرین سلامتی کے ساتھ وطن واپس جا سکیں۔مزید یہ کہ پاکستان دیرپا افغان امن، مہاجرین کی جلد لیکن باوقار وطن واپسی کا خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق ،شاہ محمود قریشی نے کابل، بامیان دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ، اور قیمتی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ دو طرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ہوگا۔مزید یہ کہ خطے میں دیرپا امن، پر امن افغانستان سے جڑا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   نے اقتصادی تعاون کے فروغ اور دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ افغان وزیر خارجہ نے جنیوا کانفرنس، افغان امن عمل میں کردار پر وزیر خارجہ شاہ محمود سے اظہار تشکر کیا۔