اختر رسول  کورونا وائرس میں مبتلا ، ہسپتال داخل

Nov 27, 2020 | 10:58:AM
 اختر رسول  کورونا وائرس میں مبتلا ، ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: معروف اولمپیئن ہاکی کے کھلاڑی  اختر رسول  کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل۔

تفصیلات کے مطابق معروف ہاکی کھلاڑی  اورر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر اختر رسول کے بھائی خالد اقبال کے مطابق اختر رسول کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں اور پچھلے 11 دنوں سے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے بھائی نے لوگوں سے اختر رسول کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ معروف اولمپیئن اختر رسول پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے اختر رسول کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔