کم جونگ کی جوبائیڈن کومیزائل تحفہ دینے کی تیاری

Nov 27, 2020 | 09:54:AM
 کم جونگ کی جوبائیڈن کومیزائل تحفہ دینے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: شمالی کوریامیں جب سے کم جونگ ان نے قیادت سنبھالی ہے تب سے اب تک ان کے نیوکلیئر ہتھیاروں کی آبیاری میں مسلسل اضافہ ہوتا آ رہا ہے۔ حالانکہ امریکہ نے اس پر کئی سخت پابندی عائد کررکھی ہیں مگر اس کے باوجود بھی شمالی کوریا نے اپنی رفتار کم نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق دیگر کچھ ممالک کی طرح شمالی کوریا نے بھی حالیہ امریکی الیکشن پر کسی قسم کاردعمل نہیں دیااور یہاں تک کہ جوبائیڈن کے الیکشن جیتنے کے بعد سے اب تک خاموش چلا آرہاہے۔ہاں مگر اب نئے سال کی آمد اور اگلے سال کے پہلے مہینے میں جوبائیڈن کے وائٹ ہاﺅس میں پہنچنے سے قبل کم جونگ ان نے اسے تحفہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 


 یہ تحفہ ایک ایسے نیوکلیئر میزائل کے تجربے کا ہے جو کئی مہلک ہتھیار اپنی پیٹھ پر لاد کر شمالی کوریا سے ڈائریکٹ امریکاپہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خطرناک ترین میزائل کا تجربہ شمالی کوریا اکتوبر کے مہینے میں ہر صورت  کرے گا تاکہ جوبائیڈن بھی شمالی کوریا کی تیاری سے متعلق ہوشیار ہو جائے۔

یاد ر ے کہ 2011میں بھی اوبامہ کے الیکشن جیتنے کے بعد  کم جونگ ان نے اسے ایک نیوکلیئر میزائل تجربے سے ویلکم کیا تھااور 2017میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے ہی نیوکلیئر ہتھیار کا تجربہ کر کے خوش آمدید کہا تھااور اب کی بار جوبائیڈن کو خوش آمدید کہنے کے لیے بھی شمالی کوریا نے ایک اور خطرناک میزائل تیار کر لیا ہے جس کا تجربہ آئندہ دنوں میں ہو جائے گا۔ 

 شمالی کوریا نیوکلیئر ہتھیاروں کی فہرست میں ایک اور میزائل کا اضافہ کرنے جا رہاہے اور یہ میزائل اس قدر رینج رکھتا ہے کہ یہ شمالی کوریا سے ڈائریکٹ امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکاشمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں سمیت اسکے ساتھ باہمی تعلق اور تعاون کی کون سی راہ اپناتا ہے۔