عید کے روز گھریلو تنازع:شوہر نے  بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی،بھابھی زخمی

May 27, 2026 | 12:45:PM
عید کے روز گھریلو تنازع:شوہر نے  بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی،بھابھی زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عید کے روز گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا، اوقعے میں  بھابھی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ شوخدڑہ میں عید کے روز افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق  اور بھابی زخمی ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:28 سال تک دنیا میں پیدل چلنے والا برطانوی شہری اپنے گھر پہنچنے کے قریب