وفاقی وزیر احد چیمہ سےعالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ،بولورما امگابزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابزارکی ملاقات، وفاقی وزیرنے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین کی خدمات کو سراہا۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ملاقات میں سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین بھی موجود تھے، وفاقی وزیر احد چیمہ نے ناجی بینہسین کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر احد چیمہ نے کہا کہ امید ہے نئی کنٹری ڈائریکٹر کنٹری شراکت داری فریم ورک پر عملدرآمد میں تعاون کو یقینی بنائیں گی، وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے صوبوں سے مکمل تعاون کررہی ہے،پاور سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے،ہم ایسی اصلاحات لارہے ہیں جن کے نتائج دوررست ہوں گے۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہا کہ اب تک سی پی ایف پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفان، آندھی کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے