محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق ڈیولپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
محسن گیلانی نے پی ایف ایف انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی۔
دوسری جانب کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہٰ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کیے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کو6 سال بعد ایک نیا منتخب صدر مل گیا ہے جب کہ محسن گیلانی پی ایف ایف کے 17 ویں منتخب صدر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈی آر ایس کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی