نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید،وزیر داخلہ کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔
نوشکی کےعلاقے کلی محمد حسنی میں پولیو ٹیم پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کو حج پر ساتھ لے جا سکتے ہیں یا نہیں ؟ سعودی عرب سے اہم خبر آ گئی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کومحفوظ بنانے کیلئے مامور ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے،بچوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،پولیس اہلکار عبدالوحید نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،شہید پولیس اہلکار عبدالوحید کے سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔