وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری

May 27, 2025 | 12:30:PM
 وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی۔

مشہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، صوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام حسین مظفری نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی، مختلف حصے دیکھے، نوافل ادا کئے اور روضہ امام رضا علیہ السلام پر خصوصی دعا کی۔

 انہوں نے امن و سلامتی، ترقی و خوشحالی اور خطے میں استحکام کے لئے بھی دعا کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کا شکریہ کہ انہوں نے پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں، انشاءاللہ پاکستان اور ایران زائرین کی سہولتوں کیلئے مل بیٹھ کر مزید اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں:امارات میں ذوالحجہ کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے، فلکیاتی مرکز