پولیو سے چھٹکارا پانا قومی مہم ہے۔۔آرمی چیف کی بل گیٹس سے ٹیلی فو نک گفتگو

May 27, 2021 | 23:16:PM
پولیو سے چھٹکارا پانا قومی مہم ہے۔۔آرمی چیف کی بل گیٹس سے ٹیلی فو نک گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انسداد پولیو مہم چلانے پر بل گیٹس نے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم پولیو مہم کو اس وقت کامیاب کہیں گے جب پاکستان میں کوئی بھی بچہ پولیو متاثر نہیں ہوگا۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک  گفتگو میں پاکستان میں انسداد پولیو اور کورونا وبا کے خاتمے پر جامع گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو اور کورونا وبا کے خلاف مہم، قومی فریضہ، قومی کاوش ہے، پولیو سے چھٹکارا پانا قومی مہم ہے، انسداد پولیو مہم میں کامیابی کا سہرا پولیو ورکرز کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں موبائل پولیو ٹیموں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صحت کے حکام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آرمی چیف نے انسداد پولیو مہم میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی، آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیراعظم