کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی، آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

May 27, 2021 | 13:01:PM
 کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی، آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل ہو گیا ہے، کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی، آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج ہری پور کے دورے کے موقع پر پودا لگایا، اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں  ٹین بلین ٹری منصوبے  کے تحت پہلے ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل ہو گیا ہے۔ اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا  ہے لیکن کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ 5 جون کو ماحولیات کا دن منایا جائے گا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے لیکن پاکستان میں جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے جو تشویشناک بات ہے۔انہوں نے کہا درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ کیخلاف اقدامات کر رہا ہے، آئندہ نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، ورلڈ انوائرنمنٹ ڈے کی میزبانی ایک اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کسانوں کے ’یوم سیاہ‘ پر مظاہرے، پتلے نذر آتش، پولیس سے جھڑپیں