بھارت: کسانوں کے ’یوم سیاہ‘ پر مظاہرے، پتلے نذر آتش، پولیس سے جھڑپیں

May 27, 2021 | 12:07:PM
بھارت: کسانوں کے ’یوم سیاہ‘ پر مظاہرے، پتلے نذر آتش، پولیس سے جھڑپیں
کیپشن: بھارتی کسانوں کا مظاہرہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف ہریانہ، پنجاب اور دہلی کے سرحدی علاقوں میں جاری کسان تحریک کے چھ ماہ مکمل ہونے پر ‘یوم سیاہ’ منانے کیلئے سنیکت کسان مورچہ کے اعلان پر کسانوں نے ہریانہ میں مختلف مقامات پر مظاہرے کر کے پتلے نذر آتش کئے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کسانوں کے ‘یوم سیاہ’ کے حوالہ سے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ریاستی حکومت نے پولیس کے لئے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے ساتھ خصوصی انتظامات کئے تھے ۔ کسانوں کے دھرنا و مظاہرہ اور پتلا نذر آتش کرنے کے اپنے پہلے سے مقررہ پروگرام کے مطابق کسان سرسہ کے بھومن شاہ چوک پر جمع ہوئے اور کسان رہنما لکھوندر سنگھ اولکھ کی قیادت میں ریاست کے نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہاں تعینات پولیس افسران نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن اس کے باوجود کسانوں نے نائب وزیر اعلی کے گھر جانے والی سڑک پر لگائی گئی رکاوٹیں توڑ دیں اور اندر داخل ہوگئے ۔ اس دوران کسانوں کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کسانوں نے وہاں نعرے لگاتے ہوئے قومی اور ریاستی لیڈروں کا پتلا نذر آتش کئے۔ اس دوران بہت سے کسانوں نے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہدایتکارہ زویا اختر سلیم جاوید کی جوڑی پر ڈاکومینٹری بنائیں گی