ورلڈ کپ 2024 :قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی تقریب رونمائی

May 06, 2024 | 19:05:PM
ورلڈ کپ 2024 :قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی تقریب رونمائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ہمراہ ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں شاہینوں کی نئی کٹ کی تقریب رونمائی ہوئی ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی تقریب میں موجود تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم آج رات ورلڈکپ کیلئے روانہ ہورہی ہے، ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر پی سی بی نے دینا ہے، پی سی بی کاپیسہ کھلاڑیوں کی محنت اور خون پسینے سےکمایا ہواہے،بورڈ کے تمام وسائل پر پہلا حق کرکٹرز کا ہے، میری دعا ہے کہ یہ با برکت کٹ ہو۔ 

محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہ اللہ کا کرم ہوا تو 2009 کی ٹرافی کےساتھ 2024 کی ٹرافی بھی ٹیم لیکر آئے گی،ٹیم میں بہت پوٹینشل ہے،یہ ٹیم پہلے کی طرح کی ٹیم ہے جو پہلے ورلڈ کپ لیکر آئے تھی،تقریب میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم،  محمد رضوان،  نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر شریک ہیں۔