موسم گرما کی تعطیلات پھر منسوخ

May 27, 2021 | 21:50:PM
موسم گرما کی تعطیلات پھر منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات منسوخ کر دیں۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیاجس کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے ہونے والی 21 سے 31 اگست کی چھٹیاں منسوخ کردیں گئی ہیں،صوبہ کے گرم علاقوں کی تعطیلات میں 15 یوم کی کمی کی گئی ہے، ان علاقوں میں چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک جبکہ سرد علاقوں کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 22سے 31جولائی تک ہونگی۔ 
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث نظام زندگی تباہ ہوکررہ گیاہے، کاروباری افراد اور طلبا کا بھی کافی نقصان ہوا،جس کی تلافی کے لئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں بھی کم کردی گئی ہیں ۔
یادرہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا،اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا کہ اس بار بغیرامتحان کے طلبا کو پروموٹ نہیں کیاجائے گا،تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے،جون کے تیسرے ہفتے دسویں اور پھر بارہویں کے امتحانات ہوں گے۔
تمام کلاسوں کے امتحانات ایس اوپیزکے تحت ہوں گے،دسویں اوربارہویں کے طلبا بھی کتابیں اورنوٹس کھول کرتیاری شروع کردیں کیونکہ امتحانات کی تاریخ آگئی ہے،میٹرک اور انٹرکے پرچے 20 جون کے بعد شروع ہوں گے،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ و ماڈل جیاعلی رشتہ ازدواج سے منسلک ، اداکارہ نے پی ٹی آئی کے کس رہنما سے شادی کی، تصاویر سامنے آگئیں