فضل الرحمان اور شہبازشریف میں کل اہم ملاقات۔۔حکومت مخالف اہم فیصلوں کا امکان

May 27, 2021 | 19:12:PM
 فضل الرحمان اور شہبازشریف میں کل اہم ملاقات۔۔حکومت مخالف اہم فیصلوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے درمیان کل جمعہ کواہم ملاقات ہوگی۔

ترجمان مولانا فضل الرحمان کے مطابق ملاقات مولانا کی رہائشگاہ پر رات کو ہوگی اور شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی د یا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے شہبازشریف کو بلایا ہے، وہ اپنے ساتھ جسے مرضی لے آئیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
مبصرین اس ملاقات کو بہت ا ہم قرار دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی شمولیت اور حکومت مخالف تحریک سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔توقع کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں عمران حکومت کے خاتمے سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیںگے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ارطغرل کے بے مثال کردار بامسی بے کا انتقال۔۔مداحوں کا اظہار افسو س