اداکارہ ملیکہ شیراوت کا اپنے ماضی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

May 27, 2021 | 00:47:AM
اداکارہ ملیکہ شیراوت کا اپنے ماضی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کی بو لڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت کا کہنا ہے کہ ان کی سپر ہٹ فلم مرڈر میں بولڈ سینز پر انھیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس حوالے سے انھیں اخلاقی طور پر تقریباً قتل ہی کردیا گیا تھا۔

ملیکہ شیراوت نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم میں کام کے بعد ان کے کردار پر تہمت لگائی گئی، اور انھیں ایک گری ہوئی عورت کی نظر سے دیکھا گیا۔ میں نے  جو کام  2003 اور 2004 میں خواہش اور مرڈر میں کیا وہ چیز آج ہماری فلموں میں عام ہے۔ اب ہمارے لوگوں کے خیالات میں بھی چینج آئی اور ہمارا سنیما بھی تبدیل ہوا ۔
واضح رہے کہ ملیکہ شراوت نے 2003 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم خواہش میں لیڈ رول ادا کرکے کیا، جس کے اگلے سال انھوں نے مرڈر میں کام کیا، یہ دونوں فلمیں بولڈ منظر کشی کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اور ملیکہ ان فلموں میں کام کی وجہ سے عریانی کی علامت بن گئی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا