بنگلہ دیش کے شہر تنگیل میں ٹرین حادثے میں 5 افرادجاں بحق

Mar 27, 2026 | 23:11:PM
بنگلہ دیش کے شہر تنگیل میں ٹرین حادثے میں 5 افرادجاں بحق
کیپشن: بنگلہ دیش کے شہر تنگیل میں ٹرین حادثے میں 5 افرادجاں بحق
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم رضا)بنگلہ دیش کے علاقے تنگیل کے علاقے کلیہاٹی میں ٹرین حادثے میں ایک بچے سمیت پانچ افرادجاں بحق ہو گئے۔

ڈھاکہ سے24نیوزکے نامہ نگار سیلم رضا نے بتایاکہ یہ حادثہ جمعہ کی رات 9 بجے کے قریب ضلع کے دھلاٹینگور نامی مقام پر پیش آیا،جمنا پوربا پولس اسٹیشن کے او سی نے معاملے کی تصدیق کی۔
معلوم ہوا ہے کہ مرنے والوں میں دو خواتین، دو مرد اور ایک بچہ شامل ہے, فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کے نام اور شناخت معلوم نہیں ہو سکی  تاہم پولیس کا ماننا ہے کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ جب ڈھاکہ جانے والی مسافر بس کا ایندھن کلہاٹی ضلع کے دھلاٹینگور نامی مقام پر ختم ہو گیا تو کچھ مسافر بس سے اتر کر ڈھاکہ تانگیل جمنا سیتو ہائی وے کے ساتھ ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے,اس وقت ایک بچہ، دو خواتین اور دو مرد سراج گنج ایکسپریس ٹرین کے نیچے آکر کچلے گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریلوے ٹریک کے پاس بیٹھے ہوئے ٹرین کے آنے کی آواز نہ سننے پر وہ موقع پر ہی کچلے گئے.