کروڈ کی قیمت میں پھر اضافہ؛ کویت کا کروڈ آئل انٹرنیشل مارکیٹ میں 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

Mar 27, 2026 | 22:32:PM
کروڈ کی قیمت میں پھر اضافہ؛ کویت کا کروڈ آئل انٹرنیشل مارکیٹ میں 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو آبنائے ہرمز مین کروڈ آئل کی دنیا کو ترسیل میں حائل رکاوٹیں برقرار ہیں، جس کے زیر اثر انترنیشنل مارکیٹ مین کروڈ آئل کی قیمت ایک بار پھر بڑھنے کی طرف جا رہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایران جنگ کی پیدا کردہ تشویش نے ایک بار پھر کروڈ آئل کی قیمت بڑھانا شروع کر دی ہے۔ آج  یو اے ای مر بن کروڈ آئل  کی قیمت 5 فیصد اضافے سکے ساتھ 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،برینٹ خام تیل 112 ڈالر فی بیرل میں فروخت  ہو رہا ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ڈبلیوٹی آئی خام تیل 98ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔

 آج نیویارک میں شام ہونے تک کروڈ کی قیمتوں کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن بظاہر قیمت میں مزید اضافے کا امکان دکھائی دے رہا ہے کیونکہ تھوڑی دیر پہلے یہ خبریں آئی ہیں کہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز ایک بار پھر مکمل بند کر دی ہے اور چینی جہاز کو بھی وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔ ابھی نیویارک کی مارکیٹس پر اس تازہ خبر پر اثرات سامنے نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:  آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کیلئے بحری جہاز ایران کو 20 لاکھ ڈالر تک ادائیگی کررہے ہیں: فنانشل ٹائمز