بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں تباہ S400 ائیر ڈیفنس سسٹم اور طیارے دوبارہ خریدنےپر 25بلین ڈالر جھونک دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت نے دوبارہ ایس 400 ائیر اینڈ ڈیفینس سسٹم خریدنے کے لئے اربوں ڈالر جھونک دیئے۔ دس مئی کی صبح پاکستان کے تھنڈر جے ایف بمبار نے پرواز کے دوران میزائل مار کر ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی بیٹری تباہ کر دی تھی۔ بھارت نے نئے طیاروں کی خریداری کیلئے بھی رقم کی منظوری دے دی ہے۔ ایس 400 سسٹم دوبارہ خریدنے اور نئے طیارے خریدنے پر بھارت 25 ارب ڈالر خرچ کرے گا۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی دفاعی خریداری کونسل نے تقریباً 25 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دی۔
جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں درمیانے درجے کے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے، روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام اور بغیر پائلٹ کے حملہ آور طیاروں (ان مینڈ وہیکل/ڈرون) کی خریداری کے پلان شامل ہیں۔
بھارتی حکومت کے مطابق دفاعی خریداری کونسل نے بھارتی فوج کے لیے ائیر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم، آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن، ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے سسٹم، دھنوش گن سسٹم اور رن وے انڈیپینڈنٹ ائیریل سرویلنس سسٹم کی خریداری کی بھی منظوری دی۔
بھارت کی دفاعی خریداری کونسل نےبھارتی کوسٹ گارڈ کے لیے ہیوی ڈیوٹی ائیر کشن وہیکلز کی خریداری کی بھی منظوری دی ہے۔
دس مئی کو بھارت کے ایس 400 سسٹم کے ساتھ کیا ہوا تھا
پاکستان نے نو اور دس مئی کی درمیانی رات پاکستان کی تین ائیر بیسز پر بلا اشتعال سازشی حملوں کا جواب صبح فجر کے بعد دینے کا آغاز کیا تو ابتدا ہی میں پاکستان کے جے ایف سیونٹین تھنڈر بمبار نے ادھم پور بیس پر رکھے گئے ایس چار سو سسٹم کی بیٹری کو ہائیپر سانک میزائل مار کر برباد کر دیا تھا۔ اس صبح ابتدائی چند منٹوں مین پاکستان ائیر فورس اور میزائل ڈویژن نے بھارت کے دارالھکومت دہلی تک ائیر ڈیفینس کا پورا تانا بانا ادھیڑ ڈالاتھا اور بھار ت کا آدھا علاقہ پاکستانی ائیر فورس، ڈرونوں اور میزائلوں کے رحم و کرم پر آ گیا تھا۔
پاکستان کنے سرکاری طور پر تصدیق کی کہ ایس چار سو سسٹم کو برباد کرنے کی کارروائی JF-17 تھنڈر کے ذریعے کی گئی، جس میں ہائپر سونک میزائل (ممکنہ طور پر CM-400AKG) کا استعمال کیا گیا۔
پاکستانی عسکری ذرائع (ISPR) کے مطابق یہ حملہ بھارتی پنجاب کے ضلع جالندھر میں واقع آدم پور ائیر بیس (Adampur Airbase) پر کیا گیا تھا۔ جے ایف تھنڈر سیونٹین کی اس پرفارمنس نے پاکستانی ساختہ طیارے کو صف اول کے بمبار طیاروں کی فہرست میں جگہ دلوا دی اور روس اور دیگر ترقی یافتہ فوجی طاقتیں اپنے اپنے ائیر ڈیفینس سسٹمز کو نئے سرے سے دیکھنے پر مجبور ہو گئے اور ان پر جے ایف سیونٹین تھنڈر کے امپیکٹ کا جائزہ لینے پر مجبور ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ نے امریکی کابینہ کے خاص اجلاس میں پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز کا ذکر کیوں کیا؟
اب دس مئی کے دانت توڑ دینے والے جوابی حملوں کے دس ماہ بعد بھارت وہی ائیر ڈیفینس سسٹم دوبارہ حاصل کرنے کے لئے رقم برباد کر رہا ہے۔