وزیرآباد ؛گرین لائن ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

Mar 27, 2026 | 19:52:PM
وزیرآباد ؛گرین لائن ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیر عالم) وزیرآباد ریلوے جنکشن روانگی کے بعد نالہ پلکھو کے قریب ٹرین کے نیچے پٹری ٹوٹ گئی۔ 

ریلوے ذرائع کے مطابق  کانٹے کے قریب سے پٹری ٹوٹنے کے باعث گرین لائن کی 2 بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں،حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

 پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو انجن کے زور سے پٹری پر لانے کی کوشش جاری ہے،سٹیشن کے قریب حادثے کے باعث لاھور راولپنڈی سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔ 

 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال گرین لائن کو جلد روانہ کر دیں گے،ریلوے ٹریک کو جلد بحال کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛جنگ میں 850 سے زائد ٹام ہاکس فائرکرنےپر پینٹاگون کو ذخیرے میں کمی کا خدشہ