پی ایس ایل 11:کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ایس ایل 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
ذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔
شامل حسین کی 24 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان سعود شکیل 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
رائلی روسو کو 25 رنز پر حسن علی نے بولڈ کیا، میک ڈرمیٹ بھی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حسن نواز نے 24 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔
خواجہ نافع 3 رنز بنا کر ایڈم زمپا کا نشانہ بنے، ٹام کرن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان علی آغا، ایڈم زیمپا اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔