گورنر سندھ سے گورنر پنجاب اور جاپانی سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

Mar 27, 2026 | 18:37:PM
گورنر سندھ سے گورنر پنجاب اور جاپانی سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں، منصب سنبھالنے پر مبارکباد
کیپشن: گورنر سندھ سے گورنر پنجاب ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)گورنر سندھ نہال ہاشمی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور جاپانی سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جس میں نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے درمیان بین الصوبائی ہم آہنگی، تعاون اور روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ملکی استحکام، عوامی فلاح اور ترقیاتی امور پر مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ وفاقی اکائیوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔عوامی مسائل کے حل اور بہتر طرز حکمرانی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

دریں اثنا  گورنر سندھ نہال ہاشمی سے جاپان کے سفیر اکامَاتسو شوئیچی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،جاپانی سفیر کی گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور دورۂ جاپان کی دعوت دی۔

 ملاقات میں پاک جاپان تعلقات، سرمایہ کاری اور ثقافتی و تہذیبی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ  وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) کے تحت نوجوانوں کی تربیت اور مہارتوں کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

گورنر سندھ نے کہاکہ  تعلیمی و ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

ملاقات میں بلو اکانومی، ہوابازی، اربن انفراسٹرکچر، آئی ٹی اور اے آئی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا،اس کے علاوہ جاپان ایئرلائنز کی پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان تعلیم، زراعت، لائیو سٹاک، گرلز ایجوکیشن، ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ، صحت اور ایئرپورٹ و پورٹ سیکیورٹی منصوبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملاقات میں  تعلیم، ٹیکنالوجی، یوتھ ایکسچینج پروگرام، سکالرشپس اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔جاپانی وزارتِ خارجہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر آیاکو شیمیزو، سیکنڈ سیکرٹری تمورا جولی اور فرسٹ سیکرٹری موئیتو فوکودا بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کی تقریب میں فائرنگ کے الزام میں گرفتار نئی نویلی دلہن کو  عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا