پنجاب کے بعد وفاقی حکومت بھی فلمسازوں کو فنڈز دے گی
حکومت پنجاب نے 28فلمسازوں ،ہدایتکاروں اوراداکاروں کو ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ دئیے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)حکومت پنجاب کے بعد وفاقی حکومت بھی فلم سازوں اور پروڈکشن کمپنیز کو فنڈز دے گی۔
فنڈز دینے کے لئے درخواستیں وفاقی وزارت اطلاعات وثقافت کو تین اگست تک جمع کروانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
حکومت پنجاب نے اب تک 28فلمسازوں ،ہدایتکاروں اوراداکاروں کو ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ روپے دے دئیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نےفنکاروں کیلئےباقاعدہ تنخواہوں اور رائلٹی کا مطالبہ کر دیا
وفاقی حکومت کے فنڈز سے مزید فلم سازوں اورہدایت کاروں کو فنڈز ملیں گے۔