امریکی ،اسرائیل حملے:ایران میں ایٹم بم کے حق میں کھل کر آوازیں بلند ہونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ایٹم بم کے حصول کی بحث نے ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایران پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ایٹم بم کے حصول کی بحث نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے طاقتور قدامت پسند اور سخت گیر رہنما اب کھل کر ایٹم بم بنانے کی حمایت کر رہے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران کے اندر سخت گیر مؤقف رکھنے والے حلقے زیادہ طاقتور ہوتے جا رہے ہیں، یہ قدامت پسند گروہ ایران کی موجودہ جوہری حکمت عملی میں فوری اور بڑی تبدیلی کے خواہاں ہیں تاکہ دشمن کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
ایرانی رہنماؤں کا موقف ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں اور جارحیت کے جواب میں ایٹم بم کا حصول ہی ملک کے دفاع کا واحد حل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای میں عید الاضحیٰ کب متوقع؟ کتنی تعطیلات ہونگی،جانیے
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مطالبات کے بعد ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔