یو اے ای میں عید الاضحیٰ کب متوقع؟ کتنی تعطیلات ہونگی،جانیے

Mar 27, 2026 | 14:46:PM
یو اے ای میں عید الاضحیٰ کب متوقع؟ کتنی تعطیلات ہونگی،جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی طویل تعطیلات کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

  متحدہ عرب امارات میں سال کی طویل ترین سرکاری تعطیلات میں شمار ہونے والی عید الاضحیٰ 2026 قریب آ رہی ہے، جس کے باعث رہائشیوں کو طویل تعطیلات اور لمبے ویک اینڈ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

عید الاضحیٰ اسلامی سال کا دوسرا بڑا تہوار ہے، اسلامی کیلنڈر کے بارہویں اور آخری مہینے (ذوالحجہ) میں آتی ہے، "قربانی کی عید” کے طور پر مشہور یہ تہوار حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اللہ کی اطاعت میں اپنے بیٹے کی قربانی دینے کی آمادگی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی میں 0.97 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ، 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

یو اے ای کی فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز منگل 26 مئی کو یومِ عرفہ سے ہوگا، جس کے بعد بدھ 27 مئی سے جمعہ 29 مئی تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔

ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار) کو شامل کرنے کے بعد یہ چھٹی ممکنہ طور پر 6 دنوں تک طویل ہوگی۔ مذکورہ چھٹیاں چاند نظر آنے کی تصدیق سے مشروط ہوگا۔