گھریلو ناچاقی پر شہری بجلی کے پول پر چڑھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی میں گھریلو ناچاقی سے تنگ شہری بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کورنگی ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں علی اکبرگوٹھ کا ایک رہائشی بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا۔
بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والے ذہنی معذور کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا۔
پولیس نے بتایا کہ شہری گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر پول پر چڑھا۔
پولیس کے مطابق شہری کی زندگی کو بچانے کیلئے پولیس موجود ہے جبکہ ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ریسکیو اہلکار اور پولیس شہری کو نیچے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر کی ہسپتال میں ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل