مائیکل جیکسن کی زندگی پر فلم کب ریلیز ہوگی؟تاریخ کااعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لیجنڈ گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پربننےوالی فلم ’’مائیکل‘‘ 24 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔
فلم کی ابتدائی جھلکیوں نے پہلے ہی مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے جس میں شاندار موسیقی، جذبات سے بھرپور کہانی اور ایک عظیم فنکار کی زندگی کے مختلف پہلو دکھائے گئے ہیں۔
فلم صرف موسیقی تک محدود نہیں بلکہ مائیکل جیکسن کی مکمل زندگی کا احاطہ کرتی ہے اس میں ان کے بچپن، جیکسن فائیو کے مرکزی گلوکار کے طور پر غیر معمولی صلاحیت اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار بننے تک کے سفر کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دوبارہ شادی کے بعدزندگی میں کیا بدلنا چاہوںگا؟آغا علی کا دلچسپ جواب وائرل
فلم میں سٹیج سے ہٹ کر مائیکل جیکسن کی ذاتی زندگی کے پہلو بھی شامل ہیں جبکہ ان کے ابتدائی سولو کیریئر کی یادگار پرفارمنسز کو بھی فلم میں پیش کیا گیا ہے۔