ایل پی جی کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی،صارفین شدیدپریشانی کاشکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہداقبال رانا)ایل پی جی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ۔
گوجرانوالہ میں ایل پی جی 420 روپے سے 460 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین اور رکشہ ڈرائیورشدید پریشانی کاشکارہیں۔
دوسری طرف کراچی میں بھی ایل پی جی کی قیمت 350 سے 380 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
کنوینر ایل پی جی کمیٹی علی حیدر کا کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے میں مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈسٹری بیوٹرز بھی شامل ہیں، 130 روپے کلو قیمت میں اضافہ صرف دکانداروں کی جانب سے نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب میں 28 مارچ کو’’ارتھ آور‘‘منانے کا اعلان
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ہمیں کہیں سے قیمت بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی،اگر دکاندار سرکاری قیمت سے زائد وصول کر رہے ہیں تو صوبائی حکومت کارروائی کرے،پورٹ قاسم پر موجود ایل پی جی جہاز کی 35 لاکھ کلو گیس سپلائی میں تاخیر سے بھی اوگرا کا تعلق نہیں۔