عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 106ڈالر فی بیرل پر دستیاب ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی  کمی آئی ہے

Mar 27, 2026 | 09:49:AM
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  جاری ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 106ڈالر فی بیرل پر دستیاب ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی  کمی آئی ہے اور 93 ڈالر فی بیرل میں سودے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یو اے ای مربن خام تیل 6 فیصد اضافے سے 112 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

گولڈمن ساکس کا کہنا ہے کہ بلند تیل قیمتوں سے امریکا میں ماہانہ 10 ہزار افراد بے روزگار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول بچت پالیسی ،ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں آج مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی

یاد رہےگزشتہ  روز امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 94.77 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جبکہ برینٹ خام تیل 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھا۔

 امریکی خام تیل کی قیمت میں  4اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا تھا ، قیمت 94.77ہوگئی،برطانوی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 108 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ 

 ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی ہے،امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان تناؤ نے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کے حوالے سے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 94.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، اس سے قبل ماہ کے دوران قیمتیں عارضی طور پر 100 ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی تھیں  تاہم بعد ازاں یہ 90 ڈالر کی درمیانی سطح پر مستحکم ہو گئیں۔

 دوسری جانب عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔