عالمی بینک کا ایران جنگ سے متاثرہ ممالک کی مالی معاونت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی مالیاتی ادارے عالمی بینک نے ایران سے متعلق جنگ کے باعث متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی سے متاثرہ ممالک کے ساتھ مل کر توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ ممالک کو مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت بھی دی جائے گی تاکہ وہ موجودہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹ سکیں، بیان میں مزید کہا گیا کہ روزگار کی بحالی کے لیے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
ادارے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں استحکام اور معاشی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران بار بار مذاکرات کی درخواست مسترد کررہا ہے : اسٹیو وٹکوف