وفاقی کابینہ میں ردو بدل، وزیراعظم کی رہنمائوں سے مشاورت

Mar 27, 2021 | 22:37:PM
وفاقی کابینہ میں ردو بدل، وزیراعظم کی رہنمائوں سے مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیلئے پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات ایک بار پھرفواد چودھری کو دیئے جانے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی ، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی نمائندگی دینے پر مشاورت ہوئی،ذرائع کاکہناہے کہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت توانائی دی جاسکتی ہے، فیصل جاوید اور فرخ حبیب بھی وزیر مملکت کی دوڑ میں شامل ہیں،ان کے علاوہ فیصل وواڈا،ثانیہ نشتر اور نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ کیا رہا؟