جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ، پاکستانی سکواڈ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس آگئیں

Mar 27, 2021 | 18:18:PM
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ، پاکستانی سکواڈ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے جانے والے پاکستانی سکواڈ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں۔
تفصیلات کے مطا بق34 ارکان پر مشتمل پاکستانی سکواڈ میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں جو گزشتہ روز چارٹرڈ طیارے سے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ پہنچے تھے جہاں ان کے کورونا کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ 
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں شامل تمام لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں جس کے بعد کل سے گرین شرٹس کی ٹریننگ شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 اپریل سے سنچورین میں شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی نے ایسا کیا شیئر کردیا کہ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ بن گئیں