ماسکو کی فلائٹ سے دو مسافروں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد میں جعلی شناخت اور متعدد دستاویزات کے ذریعے روس جانے کی کوشش ناکام بنا کر دو مسافروں کو ماسکو جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کر لیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے آج سلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ازبک ایئرویز کی فلائٹ HY466 کے ذریعے روس جانے والے دو مسافروں کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے روکا۔
ان مشکوک مسافروں کی تفصیلی جانچ کے دوران مسافروں کی شناخت اور سفری دستاویزات میں تضادات سامنے آئے۔
ان دونوں مسافروں کے موبائل فونز کی فرانزک جانچ سے معلوم ہوا کہ دونوں کے قبضے میں متعدد افغان پاسپورٹ ہیں اور ایک افغان" تذکرہ"، ایک پاکستانی شناختی کارڈ موجود ہے
ان مسافروں سے ایک روسی دستاویز بھی برآمد ہوئی جبکہ کئی مختلف دستاویزات پر ایک ہی شخص کی تصاویر موجود تھیں۔
یہ لوگ ایک جیسے دستاویز کو مختلف لوگوں کے لیے استعمال کر رہے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آج اور کل زلزلے کیوں آئے؟ ماہرین ارضیات نے وجہ دریافت کر لی
ابتدائی تحقیقات میں یہ سامنے آیا ہے کہ ایک افغان تذکرہ مسافر نمبر 02 کے نام پر جاری تھا،
دیگر دستاویزات کے استعمال سے غیر قانونی امیگریشن کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ایف آئی اے امیگریشن نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد کے حوالے کر دیا .
یہ بھی پڑھیئے: خواتین کی کرکٹرز پر مسوجینسٹ تنقید کا غصیلا جواب؛سابق کیپٹن ثنا میر نے مردوں کو کھری کھری سنا دیں