ویمن انڈر21 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے لیے آفیشلز کا اعلان

Jun 27, 2026 | 22:23:PM
ویمن انڈر21 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے لیے آفیشلز کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آزر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے انعقاد کے لیے آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

چیمپئن شپ 2 جولائی سے 8 جولائی 2026 تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، جس میں ملک بھر سے صوبائی اور دیگر الحاق شدہ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اعلامیے کے مطابق محمد شفیق بھٹی (لاہور) کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جبکہ راحت خان (لاہور) کو اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ایونٹ کوآرڈینیشن کے لیے محمد وقاص شیخ (سکھر)، کوآرڈینیٹر حبیب الرحمن (لاہور) اور اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر خاور جاوید (گوجرہ) ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

تنزیلہ عامر چیمہ (لاہور) کو آرگنائزنگ سیکریٹری جبکہ چاند پروین (لاہور) کو اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے, امپائرنگ کے شعبے میں بینش حیات (لاہور) امپائرز مینیجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت کا سکوٹی کے بعد خواتین کیلئے پنک ٹیکسی اسکیم لانے کا اعلان