محسن نقوی کی خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش 

 سکیورٹی فورسز کی جرأت اور پیشہ وارانہ مہارت پر قوم کو فخر ہے،قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

Jun 27, 2026 | 11:52:AM
محسن نقوی کی خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں خارجیوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہاہے کہ بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائیاں کرکے بلوچستان میں خارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔
 وفاقی وزیرداخلہ سیدمحسن نقوی نے مستونگ اور خاران میں 8 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی جرأت اور پیشہ وارانہ مہارت پر قوم کو فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک
سید محسن رضانقوی نےمزیدکہاکہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔