پاکستان آج دنیا بھر میں امن کے علمبردار کے طور پر پہچانا جاتاہے:وزیراعظم

Jun 27, 2026 | 09:16:AM
پاکستان آج دنیا بھر میں امن کے علمبردار کے طور پر پہچانا جاتاہے:وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج دنیا بھر میں امن کے علمبردار کے طور پر پہچانا جاتاہے، پاک بحریہ کا معرکہ حق میں شاندار کردار رہا۔

 پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ عالمی حالات میں امن اور تعاون کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، پاکستان کشمیر، فلسطین اور غزہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان امن، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور یہی کامیابیاں انہیں پاکستان کی خدمت کے عظیم سفر میں مضبوط بنائیں گی، پاکستان نیول اکیڈمی ملک کے لیے بہترین افسران تیار کر رہی ہے جو مستقبل میں ملکی دفاع اور سلامتی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول سستا کیوں نہیں ہوا؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، پاکستان کواندرونی اوربیرونی طور پر چیلنجز کاسامنا ہے، افواج پاکستان مسلسل بیرونی سرپرستی میں ہونےوالی دہشت گردی کامقابلہ کررہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ایک مضبوط دفاعی قوت ہونے کے ساتھ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کے راستے کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کےدرمیان معاہدہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں ایران سمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل رہی، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کیے، ایرانی صدر کے حالیہ دورے کےبعد پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔